نثر پارہ
جنوں کی راکھ تلے
تحریر: فاطمہ زہرا جبین
خرد کی راکھ میں پنہاں جنوں پارے
لوحِ شب پہ دمکتے فسوں خیز ستارے
یہ ستارے ۔۔۔ماہ پارے
گُماں کی رفعتوں سے پُھوٹتی احساس کی لو مدہمم کرتے ہیں
کسی کو پا لینا
کسی کے ہو جانا
صرف وجود کی تکمیل ہی نہیں
ایک ہمیشگی خواب کا زوال بھی ہے