ڈسکہ۔۔۔مرزا آفتاب یوسف ڈسکوی سے
سانحہ پشاور کے تیسرے روز بھی سکولوں میں فضا اداس رہی طلباءاور اساتذہ نے شہدائے پشاور کو خراج ِ تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی یاد میں فلاور کارنر پر پھول نچھاور کئے اور دئیے روشن کئے اور شہداءکی بلندی درجات کے لئے ننھے ہاتھ ٹھٹھرتی سردی میں اپنے معصوم شہیدوں کے لئے دعاﺅں کا نذرانہ پیش کرتے رہے ۔اس موقع پر طلباءو طالبات کے ساتھ اساتذہ نے بھی شہداءکے لئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔جبکہ شام کے وقت سول سوسائٹی کی جانب سے سماجی راہنما محمد یونس مغل، جاوید مغل کی قیادت میں سمبڑیال روڈ پر شمعیں روشن کی گئیں اور شہداءکیلئے قرآن خوانی کی گئی۔