عرب لیگ کسی نظریہ کے تحت جنگ کر رہاہے؟ یمن کی جو صورتحال ہے ہو ان کے اندرونی معاملات ہیں۔ یہ یمن کے اندر جا کر کیا کرنا چاہتے ہیں؟ سعودی عرب نے جو ہماری مدد کی ہے وہ ایک طرف مگر ہم کس طرح ایک تیسرے ملک کے پیچھے جاکراس میں کھٹے ہو جائیں جس میں ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔ امید کرتاہوں کہ پارلیمنٹ اپنی رائے کھل کر دے گی۔ ہمیں پاکستان کے قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہیں۔