اگر ہمارے ملک میں فرقہ واریت کی بنیاد پر دہشتگردی کو فروغ دیا کیا تو اس کا فائدہ سب سے پہلے بین الاقوامی برادری کو پہنچے گا اور وہ یہ کہیں گے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ نہیں لہذا ان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں لے لینے چاہیں۔ میں اس جنگ کو آگ سمجھ رہا ہوں اگر پاکستان کسی بھی سائیڈ کا حصہ بن گیا تو یہ جنگ قابو میں نہیں رہے گی۔ پاکستان واحد مسلم ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے اور اس کی افواج کو دنیا میں مانا جاتا ہے۔ پاکستان کو جلدبازی میں کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس کے تحت یہ پورا خطہ آگ کے شعلوں میں نظر آئے۔